سخت ترین سحر و جادو کا آسا ن علاج دُعا: حضرت کعب بن احبار رضی اللہ عنہ
،سخت ترین سحر و جادو کا آسان علاج
دُعا: حضرت کعب بن احبار رضی اللہ عنہ
آج ہم قرآن اور حدیث سے روحانی علاج میں ایک بہت ہی قیمتی اور اہم وظیفہ بیان کرنے جا رہے ہیں۔
جادو کی بہت ساری قسمیں ہیں بہت سخت جادو بھی موجود ہے اس دنیا
میں جادو کے سب زیادہ ماہر جادو گر یہودیوں میں پائے جاتے ہی ۔ یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ وسلم پر جو جادو کیا گیا تھا وہ بھی یہودیوں نے کیا تھا ۔ لبید بن عاصم نام کا ایک یہودی جو ظاہری طور پر مؤمن تھا ، نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کالا جادو کیا۔۔
مطہ امام مالک میں بھی یہ حدیث موجود ہیے
کہ حضرت کعب بن احبار رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے کچھ
دعائیں یاد تھی جو میں پڑھا کرتا تھا اور ان دعاؤں کی وجہ سے اللہ تعالی میری حفاظت فرماتے تھے اور یہودیوں کا کیا ہوا جادو مجھ پر اثر نہیں کرتا تھا اور اگر میں یہ دعا نہ پڑھتا تو( یہودی) یقینا مجھے گدھا بنا دیتے
جو دعا پڑھنے سے بندہ اللہ تعالی کی حفاظت میں آجاتا ہے وہ دعایہ ہے۔
ترجمہ: میں اللہ کے چہرے کی پناہ لیتاہ ہوں جس سے
عظیم کوئی اور چیز نہیں ہے اور اس کے مکمل کلمات کے ساتھ پناہ چاہتا ہوں۔ جنسے کوئی نیک یا بد آ گے نہیں بڑھ سکتا اور اللہ کے تمام اسمائے حسنیٰ کے ساتھ پناہ چاہتا ہوں۔جن کو میں جانتا ہوں اور جن کومیں نہیں جانتا اس چیز کے شر سےجس کو اس نے بنایا ،پیدا کیا
یہ دعائیہ کلمات پڑھنے سے اللہ تعالی نےحضرت کعب بن احبار رضی اللہ تعالی عنہ م کی حفاظت فرمائی۔ان پیارے کلمات میں اللہ تعالٰی کی تعریف بیان کی گئی ہے اگر کسی کو خدشہ ہو کہ اس پر جادو ہو رہا ہے تو وہ یہ کلمات صبح شام کم از کم سات سات مرتبہ لازمی پڑھے اس دعا کی برکت سے اللہ تعالی اس بندے کو محفوظ کر لیں گے۔بعض اوقات جادو کا مسئلہ بہت ذیادہ ہوتا ہے یہ دعا پڑھنے سے بظاھر لگتا ہے کہ فائدہ نہیں ہو رہا ہے کیونکہ بسا اوقات جادوگر پرکھتا ہے کہ اگر کوئی شخص پڑھائی ذیادہ کرتا ہےتو وہ اس پر اس لحاظ سے سخت جادو کا عمل کرتا ہے ا یسی صورت میں ان کلمات کی تعداد بھی اسی حساب سے بڑھا دینی چاہئے۔ انشاءاللہ، اللہ تعالی اس دعا کے پڑھنے والے کوہر طرح کے جادو کے معاملے سے بچا لیں گے آمین ثم آمین

great
جواب دیںحذف کریں